آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم آج رات جاری ہوگا، تفصیلات سامنے آ گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

دنیا کے نامور ٹیکنالوجی ادارے ایپل کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 متعارف کرایا جا رہا ہے جو عام صارفین کے لیے 14 ستمبر کی شب سے دستیاب ہوگا۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں خاص طور پر میل، سفاری، کیمرا، فوٹوز، میپس اور فائنڈ مائی ایپس میں اہم اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔ تاہم اس بار سب سے نمایاں تبدیلی ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سیری میں کی گئی ہے، جسے اب جدید آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ایپل انٹیلی جنس سے لیس کیا جا رہا ہے۔

ایپل کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم تمام آئی فونز کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ جدید اے آئی فیچرز صرف اعلیٰ کارکردگی والے فونز یعنی آئی فون 15 پرو، 15 پرو میکس، آئی فون 16 سیریز، آئی فون 17 سیریز، آئی فون 18 پرو ماڈلز اور فولڈ ایبل آئی فون ڈو تک محدود ہوں گے کیونکہ ان خصوصیات کو چلانے کے لیے اے 17 پرو یا اس کے بعد کے جدید پراسیسر کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کا نظام تبدیل کرنے کی تیاری

البتہ نیا آپریٹنگ سسٹم متعدد پرانے ماڈلز پر بھی انسٹال کیا جا سکے گا۔ ایپل کے مطابق یہ اپ ڈیٹ صرف آئی فون 11 یا اس کے بعد آنے والے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ 2018 یا اس سے پہلے کے ریلیز شدہ فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی فون 11، 12، 13، 14، 15، 16 اور 17 سیریز کے فونز اور آئی فون ایس ای کے سیکنڈ جنریشن یا اس کے بعد کے ورژنز استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم سے استفادہ کر سکیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top