بجٹ خسارے میں کمی، حکومتی آمدن میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ کا دعویٰ

بجٹ خسارے میں کمی، حکومتی آمدن میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ کا دعویٰ

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ایک بار پھر عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے، بجٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’’پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو طویل المدتی اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے مالی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل پوری رفتار سے جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت ریاستی اداروں کی اصلاحات، ان کی نجکاری، توانائی کے شعبے کی بحالی، مالیاتی شفافیت اور ملک میں کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاہم تنخواہ دار طبقے پر کسی قسم کا کوئی نیا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگ لی، وزیر خزانہ کی تصدیق

سینیٹر محمد اورنگزیب نے حالیہ سیلاب اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے پیدا ہونے والے عالمی معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش اور وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے تمام جائزے طے شدہ مدت میں کامیابی سے مکمل کیے ہیں، جس کے بعد ملکی کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top