پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگ لی، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تصدیق بھی کردی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر تک درخواست پر پیش رفت کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ایکسچینج سٹیبلائزیشن فیسلیٹی کے تحت درخواست کی ہے ،اس حوالے سے پاکستان کی درخواست امریکی محکمۂ خزانہ کے پاس موجود ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشن زیرِ غور ہیں، قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکی بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے ۔





