مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات کو خطرہ لاحق ہو تو ان کے تحفظ کے لیے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف

مکہ معاہدہ پاکستان پر لاگو ہوتا ہے، اپنے فرائض پورے کریں گے، خواجہ آصف

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات کو خطرہ لاحق ہو تو ان کے تحفظ کے لیے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان پر لاگو ہوتا ہے اور پاکستان اپنے فرائض ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ معاہدے سے متعلق تمام تفصیلات بیان نہیں کرسکتے تاہم پاکستان مکہ معاہدے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر مکہ مکرمہ پر حملہ ہوتا ہے تو مقدس شہر کے تحفظ کے لیے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو تو مقدس مقامات کی حفاظت پاکستان کا فریضہ ہےاب وہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران بطور ریاست خطے میں کوئی نیا محاذ کھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا،سینئر صحافی حامد

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کا پیغام ایران تک پہنچایا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top