وزیراعلی کی گاڑی کوحادثاتی ٹکر،تمہاری جرات کیسی ہوئی تم نے سی ایم کی گاڑی ٹھوکی، نکالو چابی اس کی گاڑی سے، سہیل آفریدی

وزیراعلی کی گاڑی کوحادثاتی ٹکر،تمہاری جرات کیسی ہوئی تم نے سی ایم کی گاڑی ٹھوکی، نکالو چابی اس کی گاڑی سے، سہیل آفریدی

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد ہائی وے پر سفر کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گاڑی کو ایک اور گاڑی کی جانب سے مبینہ طور پر ٹکر مارے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حادثے میں ملوث دوسری گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ’’جی اے ٹی 764 اسلام آباد‘‘ بتایا گیا ہے۔

ٹریفک حادثے کے بعد وزیراعلیٰ خود اپنی گاڑی سے باہر آئے اور غصے کی حالت میں ٹکر مارنے والی گاڑی کو روکے رکھنے اور اس کی چابی نکالنے کی ہدایت کرتے رہے۔

موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ لوگ بدمعاش بنے ہوئے ہیں ۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کی گاڑی سے چابی نکالو کیونکہ اس نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کر وزیراعلیٰ کی گاڑی کو ٹکر ماری ہے، اس کو یہاں سے جانے نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ وزیراعلیٰ کی گاڑی کو ٹکر مارو۔”

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top