فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے درمیان فیول ریلیف پیکج پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے پیکج پر باضابطہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

پی پی ڈی اے کے مطابق کامیاب مذاکرات کے بعد کئی روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے۔ طے پانے والے معاہدے کے تحت پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف پیکج کی ادائیگیاں اسٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں کے اندر براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

حکومت جلد ہی ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ تمام اہم فیصلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی بیٹرمعاذ صداقت کی طوفانی سنچری: سی پی ایل میں سب سے کم عمر سنچری میکر بن گئے

اس اہم اجلاس میں پی پی ڈی اے کی قیادت ملک خدا بخش، طارق حسن، انور کمال اور ملک شیر خان نے شرکت کی جبکہ پی پی ڈی اے سندھ کے صدر امیر خان زوم کے ذریعے اور پنجاب کے وائس چیئرمین راجہ وسیم بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top