بھارت ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز ٹرافیوں سے تاحال محروم، ٹرافیاں کہاں موجود ہیں؟

بھارت ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز ٹرافیوں سے تاحال محروم، ٹرافیاں کہاں موجود ہیں؟

بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنے سے  تاحال محروم ہے، دونوں ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں اور کہیں نہیں جا رہیں۔

گزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جب کہ گزشتہ اتوار بھارتی ویمن ٹیم نے بھی کامیابی کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی۔

دونوں ٹرافیاں اب بھی اے سی سی کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے پاس ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ کی مینز اور ویمنز دونوں ٹرافیاں اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور وہ کہیں نہیں جا رہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ میں قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافیاں حاصل کرنے کے لیے بھارت کو رضامندی ظاہر کرنا ہوگی جب کہ دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی دیں گے۔

 بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی، تاہم ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی۔

Scroll to Top