کا شف عزیز
خیبرپختونخوا پولیس میں افسران کی تبادلے اور تعیناتی کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس (دفتر آئی جی پی) پشاور کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 (BS-17) کے ڈی ایس پی لیگل کوہاٹ شکیل احمد کا تبادلہ کر کے انہیں اپنے ہی پے اسکیل میں ایس پی رورل بنوں کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ تبادلہ خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17 کے سب سیکشن 4 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
آئی جی پی دفتر سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور افسر کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





