وزیراعلی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعلی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے تحت لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں تمام معاملات پر تفصیل سے مشاورت کی گئی، جس کے بعد تمام ارکان نے اتفاق کیا کہ مارچ چار اکتوبر کو پشاور سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ ہے اور اس دن کو ‘یومِ فتح’ کے طور پر منایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری تمام تر جدوجہد ملک میں آئین کی بحالی کے لیے ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ چاہتا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تصادم کی فضائی قائم رہے تاکہ وہ اپنے مفادات حاصل کرتے رہیں اور جہاز خریدتے رہیں۔

Scroll to Top