خیبر: پی ٹی آئی حکومت نے قوم کوکی خیل اور شہداء کے لواحقین کو دھوکہ دیا، جمعیت علماء اسلام

جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری سید کبیر آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور قیادت نے قومِ کوکی خیل اور شہداء کے لواحقین کو دھوکہ دیا ہے۔

اپنے بیان میں سید کبیر آفریدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، صوبائی وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا، تاہم اجلاس کے نتیجے میں عارضی طور پر ڈی پی او خیبر کو لائن کلوز کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ اجلاس واقعی مذاکرات تھے؟ ان کے مطابق شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان اگلے روز، واقعے کی انکوائری اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگے کا وعدہ کیا گیا، تاہم ان اقدامات پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔

سید کبیر آفریدی نے ان اقدامات کو قومِ کوکی خیل اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر اس طرزِ عمل پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا،شفیع جان کی دھمکی آمیز پریس کانفرنس

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، شہداء کے لواحقین کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے اور واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Scroll to Top