تحریک انصاف کے ایک انتہائی متحرک واٹس ایپ گروپ کی اندرونی گفتگو لیک ہو گئی, لیک ہونے والی اس چیٹ نے پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے تنظیمی ڈھانچے اور فیصلوں کے پول کھول دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لیک چیٹس میں پارٹی کارکنوں کا غصہ ساتویں آسمان پر نظر آ رہا ہے، کارکنوں کی جانب سے لانگ مارچ کے بار بار مؤخر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ طویل عرصے سے سڑکوں پر دھکے کھانے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ کے پی کے کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مالی معاونت یا تعاون کا نام و نشان تک نہیں۔
مایوس اور برہم کارکنوں نے قیادت کے متنازع فیصلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کے پی قیادت پر کھل کر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور گروپ میں شدید غصے اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپس سے اس نوعیت کے لیک ہونے والے پیغامات نے صوبائی قیادت کے دعووں اور زمینی حقائق کے درمیان پائے جانے والے گہرے خلیج کو واضح کر دیا ہے۔





