این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کوگزشتہ دو سال کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیوں کی سرکاری تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت2 سال میں 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو مالی سال 26-2025 میں1244 ارب روپے فراہم کیے جبکہ مالی سال 25-2024 میں 1103 ارب روپے دیے گئے، یہ فنڈ وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کومنتقل کیے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈکے تحت ٹیکس آمدنی کا حصہ صوبوں کو دیتی ہے، ہرصوبےکو این ایف سی ایوارڈ کےذریعے طے شدہ فارمولے کےتحت حصہ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کو این ایف سی سے ہر سال انسداد دہشتگردی کیلئے حصہ ملتا ہے، عطا اللہ تارڑ
حکام نے بتایا کہ ایف بی آرکی 57.5 فیصد ٹیکس آمدنی صوبوں کومنتقل ہوتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی ہے اور صوبوں کو منتقل نہیں ہوتی۔





