ایشین گیمز ہاکی: پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

ایشین گیمز ہاکی: پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کی لائن بھی مکمل ہو گئی ۔

ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی،پاکستان نے 5 میچز میں 28 گول کیے جبکہ 8 گول پاکستان کے خلاف ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، جیولن تھرو میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اور ملائیشیا کے میچ کے بعد ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان بھی اُسی تاریخ کو ہوگا۔

Scroll to Top