گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپی ٹی آئی کے لانگ مارچ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کرنے کی کوئی سیاسی یا عوامی صلاحیت (کیپیسٹی) موجود نہیں ہے اور وہ محض میڈیا پر آ کر بڑھکیں مار رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنا مارچ خود ملتوی کیا ہے کیونکہ ان کے پاس عوامی طاقت اور تیاری کا فقدان ہے۔
انہوں نے کہا، “اگر ان میں واقعی مارچ کرنے کی صلاحیت ہوتی تو یہ 27 تاریخ کو ہی نکل آتے۔”
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید دعویٰ کیا کہ جو لوگ 27 تاریخ کو سڑکوں پر نہیں آ سکے، وہ 4 اکتوبر کو بھی کوئی مارچ نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : گھر یا کاروبار کیلئے 50 لاکھ تک قرضہ، نئی تجاویز سامنے آگئیں
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں ناکامی کے بعد اب اپوزیشن صرف میڈیا کے سامنے بیانات تک محدود ہو چکی ہے۔





