وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آپشن کو آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تقاضے پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے ۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ آئین پاکستان چیزوں کو بہت واضح کرتا ہے، اگر ایسے حالات ہوئے یا ہیں جہاں آئینی اجازت دیتا ہے ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر اس کا طریقہ کار موجود ہے اور جب ضرورت پڑے گی تو یہ سب کچھ نہ صرف ہوگا بلکہ نظر بھی آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے حالات بہت خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے، عقیل ملک
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے تقاضے پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر آئینی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔





