محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے پرووِنشل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ 18 سے 19 میں ترقیاں پانے والی 30 خواتین افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے تفصیلی احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صفیہ بیگم شاہ کو پرنسپل جی جی ایچ ایس پاسنی پشاور سے ترقی دے کر پرنسپل جی جی ایچ ایس سمند خان کلی پشاور مقرر کیا گیا ہے۔ نازیہ عارف کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس لنڈی ارباب پشاور سے تبدیل کر کے انسٹرکٹر آر پی ڈی سی فی میل ڈبگری گارڈن پشاور بنایا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیما بیگم کو وائس پرنسپل کلنگا باڑہ خیبر سے منتقل کر کے پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس لنڈی ارباب پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ شوکت آرا، روبین اورجمیلہ پروین کو بھی پشاور کے آر پی ڈی سی فی میل سینٹر میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ضلع مردان اور صوابی کی بات کی جائے تو رحیمہ ناز کو کاٹلنگ مردان سے پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس طورو مردان لگایا گیا ہے۔ تنویر شکور کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ڈوبیان صوابی، مئسرہ گل کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس سری کوٹ ہری پور، فاطمہ بتول کو پرنسپل جی جی ایم ایچ ایس صوابی اور شکیلہ ناز کو پرنسپل جی جی ایچ ایس کرنل شیر کلی صوابی میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ نکہت سیما کو صوابی سے منتقل کر کے انسٹرکٹر آر پی ڈی سی فی میل چارسدہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ملاکنڈ، سوات، ہزارہ اور جنوبی اضلاع میں بھی اہم تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ کوثر نیلم کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس دیر اپر، حلیمہ بی بی کو انسٹرکٹر آر پی ڈی سی فی میل سوات، انجمن کو پرنسپل جی جی ایم ایچ ایس ایس تیمرگرہ دیر لوئر، انیلا منصور کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس بالاکوٹ مانسہرہ اور روبینہ راشد کو پرنسپل جی جی ایچ ایس جولیاں ہری پور مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح مجیدہ احسان سدوزئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے اسکول میں پرنسپل، یاسمین اختر اور سلمیٰ عنبرین کو بنوں جبکہ رفعت بی بی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس گمبٹ کوہاٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تمام افسران اپنی نئی اسامیوں کا چارج فوری سنبھالیں گی۔





