دبئی سے تل ابیب جانے والے طیارے میں کاک پٹ کے اندر پائلٹس کی لڑائی، پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پروازمیں دورانِ پرواز کاک پٹ کے اندر پائلٹ اور معاون پائلٹ کے درمیان شدید جھگڑا اور ہاتھا پائی ہو گئی۔ اس ہنگامی صورتحال کے دوران طیارے سے پہلے ایمرجنسی کوڈ 7700 اور بعد ازاں مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ کا کوڈ 7500 فعال ہو گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق سگنل موصول ہوتے ہی پرواز کو اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا جہاں سعودی جیٹ طیاروں نے اسے اپنے گھیرے میں لے کر تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتروا لیا۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے تاہم ترجمان اسرائیلی وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ واقعہ ہائی جیکنگ کا نہیں تھا۔ د

وسری جانب ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ اماراتی ایئرلائن پر ایک بہت بڑی تباہی کو بروقت روک لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق معاون پائلٹ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ایسے ابتدائی اشارے ملے ہیں کہ اس نے طیارہ کریش کرنے کی نیت سے کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ ہنگامی سگنل کاک پٹ کے اندر پائلٹس کے درمیان لڑائی کی وجہ سے غلطی سے ایکٹیویٹ ہو گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں 150 سے زائد اسرائیلی شہریوں سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں تبوک ایئرپورٹ کے ترانزٹ لاؤنج میں رکھا گیا ہے۔ ایئرلائن کی متبادل پرواز تبوک پہنچ چکی ہے جو مسافروں کو لے کر تل ابیب کے لیے روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : سوات: پیسوں کے لین دین پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوملزمان گرفتار

تبوک ایئرپورٹ حکام کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران زخمی ہونے والے پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top