پشاور: خیبرپختونخوا کے شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے احتجاجی سیاست کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال پہلے ہی تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں لانگ مارچ اور احتجاجی سیاست سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
شہریوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سیاسی احتجاج کے بجائے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہییں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے موجودہ حالات کے باعث وہ لانگ مارچ میں صوبائی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام جانیں گنوا رہے ہیں، صوبائی حکومت سیاسی ڈراموں میں مصروف ہے، شہری
شہریوں کے مطابق عمران خان کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جانا چاہیے، ان معاملات کے حل کے لیے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں۔
شہریوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پنجاب سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، صوبے کی سڑکیں بند کرنے اور احتجاج کرنے کے بجائے حکومت کو ترقی، امن و امان اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔





