نوشہرہ: نظام پور سے تین پولیس اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ

فضل نبی
 نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے تین پولیس اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جن سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ 

پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق لاپتہ ہونے والے تینوں اہلکار سرکاری کام کے سلسلے میں پیران کے علاقے کی جانب گئے تھے، تاہم راستے میں ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

لاپتہ اہلکاروں میں تھانہ نظام پور کے محرر نعیم اللہ، کانسٹیبل عامر اور نور اسلام شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں سے رابطہ کرنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

 پولیس ترجمان کے مطابق اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اہلکاروں کو اغوا کیا گیا ہے تاہم واقعے کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی لانگ مارچ میں پشاور داخلے کے وقت شرکا کی تعداد ڈھائی سے تین ہزاررہی،پشاور کےباخبرصحافی شہزادہ فہد کا دعوی

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بازیابی اور واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top