ڈھائی مہینے سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کو مفلوج کر رکھا ہے، انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے صوبے کو مفلوج کر رکھا ہے،وزیراعلی کھبی لانگ مارچ کھبی شارٹ مارچ کرتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرمقام کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ دینے چاہیئے تھی مگر صوبے میں حکومتی امور اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں اور مارچوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتشاری مارچ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا دھندا رکنے لگا تو سہیل آفریدی کابینہ نے ریاست مخالف محاذ کھول لیا

خیبرپختونخوا کے عوام صوبے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے 13سال میں صوبے کے عوام کےلئے مشکلات ہی پیداکی ہیں۔

Scroll to Top