عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو مشکل میں، قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر پابندی کا خدشہ
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 43 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 555 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 195 ڈالر کا ہوگیا۔





