بنوں: خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کیا۔
علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا بروقت سراغ لگا کر ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں گورنر راج کب کب نافذ ہوا؟ تاریخی واقعات جانیے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے اور ان کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔
ان کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔





