اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق اور منظوری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج قراردادیں پیش کی جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا یعنی سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کی منظوری کی قرارداد پیش کریں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی ایمرجنسی کے اعلان کی منظوری شامل ہے،دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ’انتشاری ٹولے‘ کا گھناؤنا کھیل تمام: 13 سالہ تاریک دور کا سیاہ باب دفن، گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی کے پی میں جشن اور ریلیاں
دریں اثنا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر جمعرات صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق ہوگی۔





