سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ

 عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر پہنچ گیا۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے ہیں جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 181 ڈالر پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت کا ایک اورکھیل بے نقاب :اپنے ہی رہنماؤں کے نجی اسکولوں کا بزنس چمکانے کے لیے قانون میں ترمیم کا انکشاف

دوسری جانب قیمتی دھاتوں کے بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 108 روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 256 روپے کی سطح پر جا پہنچی ہے۔
 

Scroll to Top