تفتان بارڈر سے تجارت کی راہیں کھل گئیں، پاک ایران تجارتی ویزا بحال،تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

پاک ایران بارڈر کی جلد بحالی کا امکان: اعلیٰ سطحی مذاکرات میں مثبت پیش رفت، تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 پاک ایران سرحد کی بندش کے معاملے پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس کے بعد بارڈر کی جلد بحالی اور تجارت کی بحالی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پاک ایران حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات انتہائی مثبت ماحول میں ہوئے جس کے دوران سرحد پر معطل تجارتی سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان ان کامیاب مذاکرات کے بعد سرحدی تجارت سے وابستہ تاجروں اور مقامی روزگار سے منسلک افراد میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت متحرک: گورنر فیصل کریم کنڈی خود میدان میں، فوری تدارک کے لیے ہنگامی ہدایات جاری!

سرحد کی ممکنہ بحالی سے نہ صرف دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ سرحدی علاقوں کی معاشی سرگرمیاں بھی فوری بحال ہو سکیں گی۔

Scroll to Top