ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے موکل پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجا ظہور ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد شریک ملزم فاروق خود عدالت میں موجود رہے۔
وکیل صفائی راجا ظہور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور کی آج عدالت میں پیشی مقرر تھی، تاہم وہ پہلے ہی زیرِ حراست اور گرفتار ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایسی صورتحال میں اگر عدالت ان کے موکل کے دوبارہ وارنٹِ گرفتاری جاری کرتی ہے تو اس کا کوئی عملی فائدہ یا جواز نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈینگی کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت متحرک: گورنر فیصل کریم کنڈی خود میدان میں، فوری تدارک کے لیے ہنگامی ہدایات جاری!
سابق وزیراعلیٰ کی عدم دستیابی اور عدم پیشی کے باعث عدالت میں گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ کیے جا سکے۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت **27 نومبر** تک ملتوی کر دی۔





