فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کو معدنی وسائل پر قبضے سے نہ جوڑیں:ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

 وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ 

وشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وفاقی حکومت کی ترجیح عوام کا تحفظ اور صوبے میں امن کا قیام ہے۔ مولانا صاحب ایک سینئر سیاستدان ہیں اور خود بھی دہشت گردی کے نقصانات سے واقف ہیں، ان سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں تیرہ سال حکومت کرنے والی تحریک انصاف کو بھی اپنی کارکردگی اور امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کا جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت کی تقدیر بدلنے کا عزم: ملک نجیب اللہ، مولانا عمر اشرافی، ملک ادریس اور رحمت اللہ ایڈووکیٹ علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے ارکان نامزد

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے افسران اور جوان وطن کے امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں سیاسی الزام تراشی کے بجائے قومی اتحاد اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، تحفظ اور ترقی چاہیے، سیاسی تنازعات نہیں۔

Scroll to Top