این سی سی آئی اے

سابق کپتان محمد رضوان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کےمداحوں کے لیے ایک زبردست خبر سامنے آئی ہے۔ 

محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف شروع ہونے والے پریزیڈنٹ ٹرافی کے چار روزہ میچ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی قیادت کریں گے جو کہ راولپنڈی کے شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایس این جی پی ایل کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اسامہ شیرون نیازی کی جانب سے انہیں اس بارے میں باقاعدہ ای میل موصول ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ 34 سالہ محمد رضوان اگست 2026 میں لارڈز کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہنگامی بنیادوں پر وطن واپس بلائے گئے تھے اور این سی سی آئی اے میں ان کے خلاف انکوائری بھی زیرِ غور رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کو معدنی وسائل پر قبضے سے نہ جوڑیں:ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

تمام تر صورتحال کے بعد محمد رضوان کسی مزید محاذ آرائی کے بجائے اپنی تمام تر توجہ اپنی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں جس کے تحت انہوں نے بورڈ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی باقاعدہ اجازت مانگی تھی اور اب وہ ایک بار پھر میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Scroll to Top