پی ٹی آئی کا کرپشن مافیا بے نقاب: سی اینڈ ڈبلیو کے منصوبوں میں 10 فیصد بھاری کمیشن اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک اربوں کی منتقلی کا سنسنی خیز انکشاف!

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاہ دورِ اقتدار کی گندگی اور کرپشن کی داستانیں یکے بعد دیگرے سامنے آ رہی ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں، بچوں کے بستوں اور اساتذہ کے ٹیبلٹس تک میں داؤ لگانے کے بعد، اب محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن خوری اور غیر قانونی ذرائع سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے انتہائی سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔

سینئر صحافی طارق آفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے تہلکہ خیز بیان میں انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں سی اینڈ ڈبلیو کے تمام تر تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں پر باقاعدہ 10 فیصد کا غیر قانونی کمیشن وصول کیا جاتا تھا۔

اس شرمناک و مالیاتی سمارٹ نیٹ ورک میں عبدالہادی عرف “پتنگ” کا نام بنیادی کردار کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے ذریعے سرکاری ٹھیکوں سے کٹوتی کی جاتی رہی۔

طارق آفاق کی سنسنی خیز رپورٹ میں فنانس منیجر محمد طلحہ کی مجرمانہ کارروائیوں کا پردہ بھی چاک کیا گیا ہے۔ الزامات کے مطابق محمد طلحہ، عبدالہادی اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بٹورے گئے اس 10 فیصد کمیشن کی بھاری رقم کو قانونی بینکاری کے بجائے ہنڈی اور حوالہ کے غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر منتقل کرتے تھے۔ عوام کی ترقی کے لیے مختص اربوں روپے کس طرح ذاتی جیبوں اور غیر ملکی اکاؤنٹس کی زینت بنتے رہے، اس انکشاف نے صوبے میں ہلچل مچا دی ہے۔

یہ الزامات نہ صرف تحریکِ انصاف کی گزشتہ حکومت کے سرکاری تعمیراتی منصوبوں میں مالی شفافیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، بلکہ ٹھیکوں کے اجرا اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے مجرمانہ طریقے کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گھر سے 12 گاڑیاں برآمد، گاڑی اور پلاٹ گرل فرینڈ کے نام: وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کی مبینہ عیاشیوں پر صحافی طارق آفاق کے انکشافات

صوبائی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ “تبدیلی” اور “کرپشن کے خاتمے” کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے خزانوں کو بے دردی سے لوٹا۔ بچوں کے تعلیمی وسائل سے لے کر سڑکوں، پلوں اور مواصلاتی منصوبوں تک، ہر جگہ کمیشن مافیا کا راج رہا۔

صحافتی انکشافات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا دورِ حکومت صرف بدانتظامی اور قومی اثاثوں کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے کا سیاہ باب تھا۔

Scroll to Top