پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا نے کالج کیڈر کے 58 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترقیوں کی منظوری صوبائی سلیکشن بورڈ ون (PSB-I) کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی، جس کا اجلاس 27 اگست 2026 کو منعقد ہوا تھا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا کے دستخط موجود ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو فوری طور پر گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے، تاہم ان کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں سے متعلق احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ترقی حاصل کرنے والے تمام افسران ایک سال کی پروبیشن مدت میں رہیں گے۔ یہ مدت خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 6(2) اور خیبر پختونخوا سول سرونٹس (تعیناتی، ترقی اور تبادلہ) رولز 1989 کے رول 15(1) کے تحت مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کےایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
اس دوران افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ تقاضے پورے ہونے پر ان کی ملازمت کی مستقلی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ترقی پانے والے اساتذہ صوبے کے مختلف سرکاری کالجز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری ہونے کے بعد ان کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔ اس اقدام سے کالج کیڈر میں سینئر تدریسی عملے کی دستیابی میں اضافے اور اساتذہ کے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے نوٹیفکیشن کی نقول اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا پشاور، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، مینیجر گورنمنٹ پرنٹنگ پریس، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، سیکشن آفیسر (پی ایس بی) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی ہیں۔
ترقی پانے والے 58 اساتذہ کے نام
محکمہ کی جانب سے ترقی پانے والے افسران کی فہرست میں درج ذیل نام شامل ہیں:
زارے خان، اعجاز الدین خان، بخت زادہ، امتیاز خان، محمود الحسن، ڈاکٹر محمد علی، بخت منیر، حضرت علی، وارث خان، ساجد احمد، نیاز الرحمن، نعمان حمید آفریدی، محمد عمران خان، یوسف خان، محمد عارف، محمد سعید، شکیل احمد، محمد شفیق، محمد اعجاز، محمد امجد خان، محمد نیاز، ڈاکٹر ساجد خان شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نامزد اضلاع کے لیے نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل، پانچ سیکرٹریز تعینات
جبکہ ڈاکٹر نعیم اللہ خان، فضل واحد، فرید احمد خان، سید خورشید احمد، واجد خان، محمد رفیق، ناصر علی، جاوید اقبال، وحید جان، بشیر احمد، اختر سلیم، ڈاکٹر اکبر علی، نعمان عالم، عمران خان، نامدار عالم، عبید الرحمن، اطہر حسین، مہران اللہ، ولایت خان، عبدالملک، ممتاز حسین، گلاب شاہ، علی احمد، عارف اللہ خان، عابد سجاد علی خان، ظہیر اشرف خان، ریاض محمد، آصف خان، ڈاکٹر افتخار الدین، سیف الرحمن، یاسر جادون، فضلی مقیم، محمد فاروق، نوید احمد، فرحان انجم اور خان زادہ شامل ہے
ان ترقیوں کے نتیجے میں کالج کیڈر کے اساتذہ کو اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔
توقع ہے کہ تجربہ کار اساتذہ کی سینئر عہدوں پر ترقی سے سرکاری کالجز میں تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔





