مولانا سمیع الحق کے بھائی پروفیسر محمود الحق حقانی انتقال کر گئے

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے بانی مولانا عبد الحق کے فرزند، مولانا سمیع الحق شہید کے چھوٹے بھائی اور مہتمم جامعہ مولانا انور الحق کے بڑے بھائی پروفیسر محمود الحق حقانی 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ ہفتہ 24 اکتوبر کو صبح 11 بجے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی۔

پروفیسر محمود الحق حقانی اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ کیمسٹری سے بطور مایہ ناز استاد وابستہ رہے اور انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے ایجوکیشنل کونسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سوگواران میں پی سی ایس آفیسر سفیان حقانی، نیورو سرجن ڈاکٹر عثمان حقانی اور حافظ ارسلان حقانی شامل ہیں۔

Scroll to Top