بجلی کے غلط اور من مانے بل بھیج کر شہریوں کو پریشان کرنے والے افسران اور فیلڈ عملے کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ڈسکوز کے من مانی کارروائیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسا فیصلہ سنا دیا ہے جس نےمحکمے میں ہلاکت مچا دی ہے۔
ڈسکوز کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کر دیا کہ آئندہ کسی بھی شہری کو غلط یا من گھڑت ڈیٹیکشن بل جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک انتہائی سخت اور جامع اصلاحاتی فریم ورک نافذ کرنے کی باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
نئے احکامات کے تحت ایس ڈی اوز اور فیلڈ عملے کے پاس موجود دستی (مینوئل) بل بنانے کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔ اب کوئی بھی ڈیٹیکشن بل صرف اور صرف ‘مرکزی پورٹل’ سے ہی جاری ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے تین روز کیلئےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی اہلکار نے مینوئل طریقے سے بل جاری کرنے کی ہمت کی تو اسے معمولی غلطی نہیں بلکہ سنگین مس کنڈکٹ تسلیم کیا جائے گا اور ملوث افسران کو نوکری سے ہاتھ دھونے سمیت بڑی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم وزیر توانائی نے یہ بھی صاف کر دیا کہ جو افسران ایمانداری کے ساتھ بجلی چوری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔





