خیبرپختونخوا پولیس میں اہم تقرر و تبادلے، چار افسران کی نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس میں اہم تقرر و تبادلے کرتے ہوئے چار پولیس افسران کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر اقبال، جو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان تعینات تھے، کو ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر سعد آفریدی، جو سی پی او پشاور میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، صدر مملکت اور پاک فوج کا اظہارِ افسوس

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد ایاز محمود کو ایس پی حویلیاں ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افسران اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل میں کام کریں گے۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری احکامات کی نقول متعلقہ پولیس حکام، افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ نئی تعیناتیوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top