ہنگو سے اغوا کیے گئے تینوں پولیس اہلکار بحفاظت بازیاب

ہنگومیں علاقائی مشران اور انتظامیہ کی کوششوں اغوا کیے گئے تینوں پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بازیاب ہونے والے تینوں پولیس اہلکار بالکل محفوظ اور سلامت ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام اہلکار بہت جلد ہنگو پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب شاہ الماس پیر کی پہاڑی پر قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ تین اہلکاروں کو ساتھ لے جا کر اغوا کر لیا گیا تھا۔

Scroll to Top