کھیل کا میدان ہمیشہ سے باہمی احترام بھائی چارے رواداری اور سپورٹس مین اسپرٹ کا مظہر سمجھا جاتا ہے لیکن روایتی حریف کے خلاف فتح کا غرور اور تعصب جب حد سے بڑھ جائے تو اخلاقیات کا جنازہ کس طرح نکلتا ہے اس کا تازہ ترین اور بدترین ثبوت انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اس اعصاب شکن فائنل میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے گھٹیا اور متعصبانہ رویے نے ایک بار پھر دنیا بھر کے سامنے ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے اس انتہائی اہم اور کانٹے دار فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک نہایت ہی گشتے ہوئے مقابلے میں محض ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
میچ کے آخری لمحوں تک دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن جنگ جاری رہی جہاں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے آخری گیند تک شاندار لڑائی لڑی۔
تاہم اس کڑے مقابلے کے اختتام پر جب فاتح ٹیم کو فتح کا جشن منانا چاہیے تھا اس کے برعکس بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل کے بنیادی اصولوں اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روند ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے خلاف کانٹے دار مقابلہ؛ انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت بمشکل فتح سمیٹ سکا
میچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ایک وائرل ویڈیو نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مستند اور صاف ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی منل چوہان جیت کے غرور میں اس حد تک اندھے ہو چکے تھے کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑی حمزہ ظہور کی جانب مبینہ طور پر انتہائی نامناسب، ناشائستہ اور توہین آمیز اشارے کیے۔
اس شرمناک حرکت کا مقصد صریحاً پاکستانی کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مشعال کرنا اور ان کی توہین کرنا تھا۔
اس موقع پر خود بھارتی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف بھی اپنے کھلاڑیوں کی اس غیر اخلاقی حرکات پر پریشان دکھائی دیا اور وہ انہیں روکنے کی کوشش کرتا رہا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ کھیل کے تمام اخلاقی ضابطوں سے گرا ہوا تھا۔
جیسے ہی یہ شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی، دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور بالخصوص پاکستانی مداحوں کی جانب سے غصے اور طیش کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈز کے ذریعے بھارتی ٹیم کی اس بدمعاشی اور غیر اخلاقی رویے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
صارفین نے سوشل میڈیا پر بڑے تلخ سوالات اٹھائے ہیں:
کیا کھیل کے میدان میں فتح کا جشن منانے کا یہ گھٹیا اور گرا ہوا انداز ہے؟
کیا آئی سی سی (ICC) اور ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے پاس ایسے بدتمیز کھلاڑیوں کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق موجود نہیں ہے؟
کیا اس گھناؤنے واقعے پر کوئی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یا ہمیشہ کی طرح تعصب کا پردہ ڈال دیا جائے گا؟
سپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ مکروہ چہرہ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ ہمیشہ سے غیر پیشہ ورانہ اور جارحانہ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری:آئی سی سی نے 2028 سے 2035 تک کرکٹ کے میگا ایونٹس کا شیڈول جاری کردیا!
فتح کی خمار میں اس طرح اخلاقیات کا جنازہ نکالنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو تربیت دینے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔
کرکٹ حلقوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ان نام نہاد کھلاڑیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ کھیل کے میدانوں کا تقدس بحال رکھا جا سکے۔





