ڈھاکا ائیرپورٹ پر مسافر کے ساتھ حیران کن واقعہ ،خوشی کا ماحول اکھاڑے میں تبدیل!

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اس وقت انتہائی دلچسپ اور حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب ملائیشیا سے وطن واپس لوٹنے والے ایک شخص کا استقبال کرنے کے لیے اس کی ایک یا دو نہیں بلکہ بیک وقت تین بیویاں ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔ اس غیر متوقع آمنا سامنا کے بعد ائیرپورٹ کا پرسکون ماحول چند ہی لمحوں میں کسی فلمی سین اور اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی ملائیشیا سے آنے والا یہ مسافر امیگریشن کلیئر کر کے ائیرپورٹ کے لاؤنج سے باہر نکلا وہاں پہلے سے موجود اس کی تینوں بیویوں نے اسے چاروں طرف سے گھیر لیا۔

اپنے شوہر کے ساتھ جانے اور اس پر اپنا حق جتانے کے معاملے پر تینوں خواتین کے درمیان شروع ہونے والی معمولی بحث و تکرار دیکھتے ہی دیکھتے شدید تلخ کلامی میں بدل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق صورتحال اس وقت بے قابو ہو گئی جب تینوں بیویوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی اور شوہر کی کھینچا تانی شروع کر دی۔

ہر خاتون کا اصرار تھا کہ شوہر اس کے ساتھ گھر جائے گا جس کے باعث بیچارہ مسافر بیچ منجدھار میں پھنس کر رہ گیا۔

ائیرپورٹ پر موجود دیگر مسافر اور شہری اپنا سامان چھوڑ کر یہ غیر معمولی اور حیرت انگیز تماشا دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے جبکہ کئی افراد نے اس سارے واقعے کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ رقم ہو گئی: پی سی بی ہال آف فیم میں نئی انٹری، نام جان کر آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے!

ہنگامہ آرائی بڑھنے اور ائیرپورٹ کے نظم و ضبط میں خلل پڑنے پر ڈھاکا ائیرپورٹ کا سکیورٹی عملہ فوری طور پر حرکت میں آیا۔

اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے تینوں خواتین اور مسافر کو الگ کیا اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top