ریسلنگ کی دنیا میں تہلکہ: ہالی ووڈ سپر اسٹار دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپسی کا اعلان کر دیا!

پروفیشنل ریسلنگ کی دنیا میں ایک بار پھر زلزلہ برپا ہونے کو ہے کیونکہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری سپر اسٹار اور ہالی ووڈ کے نامور اداکار ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے تقریباً دو سال کے طویل وقفے کے بعد رنگ میں واپسی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ 

دی راک 28 نومبر 2026 کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے میگا ایونٹ ’سروائیور سیریز‘ میں شریک ہو کر اپنے تاریخی ڈیبیو کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے جس نے دنیا بھر کے شائقین میں غیر معمولی تجسس اور جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے کروڑوں مداحوں کا طویل انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے اور ریسلنگ کی تاریخ کے مقبول ترین کرداروں میں سے ایک ڈوین جانسن المعروف دی راک نے دوبارہ رنگ میں قدم رکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔

معروف اسپورٹس پروگرام ’پیٹ میکافی شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دی راک نے انکشاف کیا کہ وہ رواں ماہ 28 نومبر 2026 کو امریکی شہر ہیوسٹن، ٹیکساس میں ہونے والے بڑے ایونٹ ’سروائیور سیریز‘ کا حصہ بنیں گے۔

گزشتہ تقریباً دو برسوں کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای کے کسی بھی ایونٹ میں دی راک کی یہ پہلی باضابطہ آمد ہوگی جسے ریسلنگ حلقوں میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رواں برس کا سروائیور سیریز ایونٹ دی راک اور ان کے پرستاروں کے لیے دوہری اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 1996 میں اسی پلیٹ فارم سے دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ان کے ڈیبیو کو پورے 30 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

اگرچہ دی راک کی ایونٹ میں آمد کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ اور خود دی راک نے اس بات کو فی الحال پردۂ راز میں رکھا ہے کہ ہیوسٹن کے رنگ میں ان کا حتمی کردار کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی تاریخ کا بڑا فیصلہ، عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا مجرم قرار دے دیا!

شائقین اس بات پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا دی راک محض ایک خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے یا کسی باقاعدہ ریسلنگ مقابلے میں اتر کر حریفوں کو للکاریں گے۔

تاہم ایک بات طے ہے کہ دی راک کی واپسی کے اعلان نے سروائیور سیریز کو سال کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایونٹس کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

Scroll to Top