پی ایس ایل کا افتتاحی میچ اور تقریب پشاور میں کرانے کا اعلان،محسن نقوی کی شہریوں کو مبارک باد

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا افتتاحی میچ اور تقریب پشاور میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے نے پاکستان کرکٹ کو کئی نامور ستارے دیے ہیں اور آج بھی یہاں سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی بھی دیرینہ خواہش تھی کہ پی ایس ایل کے مقابلے خیبرپختونخوا میں منعقد ہوں تاکہ صوبے کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے میدانوں میں کھیلتا دیکھ سکیں۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق پشاور میں کرکٹ کی بڑی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے نئے مواقع ملیں گے اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ پشاور اسٹیڈیم میں پاکستان کی تین ٹیموں کے درمیان ایک ٹورنامنٹ بھی منعقد کرایا جا رہا ہے، جس سے مقامی شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں بہتری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور مستقبل میں کھیلوں کی مزید سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

خبر اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔۔۔

Scroll to Top