لاہور: لاہور میں ایک سیاسی جماعت اور اس کے انتشاری ٹولے کی جانب سے کھلے عام اسلحہ گردی، ہنگامہ آرائی اور بدمعاشی کے ذریعے امن و امان خراب کرنے کی کوششوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، جبکہ رہائشی کی تحریری درخواست اور تھانہ مانگا منڈی کی پریس ریلیز نے ان دعوؤں کی نفی کر دی ہے جن میں پولیس کی کارروائی اور سیکیورٹی اقدامات کو سیاسی رنگ دے کر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر خبر کو یہ تاثر دی جا رہی ہیں کہ پولیس نے فضل الرحمان کا راستہ روکا ہے، پولیس نے ان تمام دعووں کو مسترد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دے دےدیا۔حالانکہ نہ تو کسی کا راستہ روکا گیا ہے اور نہ ہی کوئی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، بلکہ پولیس نے مقامی شہری کی شکایت پر علاقے کے تحفظ اور نامعلوم اسلحہ بردار افراد کی چھان بین کے لیے کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ بلاک، پارک ویو سٹی، ملتان روڈ لاہور کے مستقل رہائشی مکان نمبر 142 کے مکین محمد احمد رضا ولد محمد اشرف نے 24 نومبر 2026ء کو ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی کے نام تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسی روز صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے انہوں نے اپنے گھر کے قریب شدید شور، چیخ و پکار اور ہنگامہ سنا۔
سائل کے مطابق جب وہ باہر نکل کر دیکھا تو وہاں متعدد افراد کے پاس اسلحہ نظر آیا، جس سے پورے ماحول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سوسائٹی کے رہائشیوں، بالخصوص خواتین اور بچوں میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی۔
درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس صورتحال سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، اس لیے فوری طور پر پولیس نفری بھیج کر امن و امان قائم کیا جائے، اسلحہ بردار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مکینوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب تھانہ مانگا منڈی لاہور کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ پارک ویو سٹی سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے پاس بغیر لائسنس اسلحہ پایا گیا اور انہوں نے علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : اقبال کے شاہین کی کہکشاؤں کی جانب تاریخی اڑان، 25 کروڑ عوام کی امیدیں اور وطنِ عزیز کا نام کندھوں پر لے کر خلائی مشن پر روانہ ہو رہا ہوں، خلا باز ذیشان علی
پریس ریلیز کے مطابق دونوں گرفتار افراد کا تعلق ایک سیاسی شخصیت سے ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ علاقے کے امن و استحکام کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبریں اور سیاسی پروپیگنڈا نہ پھیلائیں، جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سوسائٹی کے اندر داخلے کی اجازت نہ دیں۔
مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ فیس ماسک لگا کر اور نامعلوم اسلحے کے ساتھ بدمعاشی کرنے والے عناصر کو جب قانون کا سامنا کرنا پڑا تو بعض عناصر نے معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور دباؤ ڈالنے کی روش اپنائی، حالانکہ اصل معاملہ عوامی تحفظ اور غیر قانونی اسلحے کی موجودگی کا تھا۔
شہریوں اور مقامی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن رہائشی علاقوں کو اسلحہ گردی اور ہنگامہ آرائی کا اکھاڑہ بنانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں اور کوئی بھی گروہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کر سکے۔





