خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی مانسہرہ کی ٹیم نے موٹر وے انٹرچینج، پانو انٹرچینج، لاری اڈہ، داتا ٹول پلازہ اور نیازی اڈہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف اشیائے خوردونوش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی انسپکشن کی۔
کارروائی کے دوران داتا ٹول پلازہ پر ایک سوزوکی سے 300 کلوگرام مضر صحت اور ناقص مچھلی برآمد کی گئی جو حسن ابدال سے مانسہرہ سپلائی کی جا رہی تھی۔ مچھلی کو ایس او پیز کے تحت ضائع کر دیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ایک بس سے 800 کلوگرام ناقص چکن ڈھانچے پکڑے گئے جو مانسہرہ سپلائی کیے جا رہے تھے، انہیں بھی ڈمپ کر کے کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید کارروائی میں 450 کلوگرام مضر صحت چکن میٹ برآمد کیا گیا جو لاہور سے مانسہرہ سپلائی ہو رہا تھا، چکن میٹ کو ضائع کر کے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔۔ اس کے علاوہ بیکری اور انڈوں کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی بھی جانچ کی گئی اور انہیں فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 25 ہزار کلوگرام ناقص اچار ضبط
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔a





