بنوں امن کمیٹی کے سربراہ عمر کی ریاستی اداروں کے خلاف احتجاج کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی چور شخص امن کمیٹی کے نام پر پولیس وردی پہن کر مبینہ دہشت گرد گروہ کے ہمراہ ریاستی اداروں کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔
شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنوں امن کمیٹی میں شامل تمام افراد پولیس سے مسترد شدہ ہیں اور ان کا پولیس فورس سے کوئی محکمانہ تعلق نہیں۔ اس کے باوجود پولیس کی وردی اور نام کا استعمال انتہائی تشویش ناک معاملہ ہے۔امن کمیٹی کے نام پر پولیس کی شناخت کے مبینہ غیر مجاز استعمال اور دہشت گرد عناصر سے مبینہ وابستگی جیسے سنگین معاملات کی فوری تحقیقات ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں نیا ایم ایس تعینات، ڈاکٹر حمزہ عباس کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
صارفین کے مطابق متعلقہ حکام کو بنوں امن کمیٹی کی قانونی حیثیت، اس کی سرگرمیوں اور مبینہ دہشت گرد عناصر سے روابط کی تحقیقات کرکے الزامات ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔





