نئے صوبوں کے حساس معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کو حقائق کے منافی اور انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے ان پر کڑی تنقید کے نشتر چلا دیے اور لاعلمی کے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
طلال چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بلاول بھٹو کا یہ کہنا کہ وزیراعظم کو نئے صوبوں کے معاملے کا علم نہیں اور انہیں خود اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا قطعی غلط ہے کیونکہ انہیں اس معاملے کی پوری تفصیلات معلوم ہیں جبکہ ان کے والد صدرِ مملکت بھی ہر حکومتی و ریاستی معاملے پر مکمل طور پر آن بورڈ ہوتے ہیں۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے نئے صوبوں سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے انتہائی نامناسب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حقائق کو مسخ کر کے لاعلمی ظاہر کرنے کی روش درست نہیں ہے۔
نئے صوبوں کے معاملے پر بلاول بھٹو کے بیان کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ دعویٰ کہ وزیراعظم کو بھی نئے صوبوں کے معاملے کا علم نہیں ہے سراسر درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی قیادت اور وزیراعظم کسی بھی معاملے سے بے خبر نہیں ہوتے، اور اس طرح کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے برعکس ہیں۔
وفاقی وزیر طلال چوہدری نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سن کر یوں لگتا ہے جیسے بلاول بھٹو آکسفورڈ سے سیدھا کراچی پہنچ کر نئے صوبوں کی بحث کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : اپنی انتخابی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کا سلسلہ بندکریں، طلال چوہدری کا فضل الرحمن پر کڑا وار!
انہوں نے واضح کیا کہ حقائق بالکل واضح ہیں اور ان کے والد صدرِ مملکت ہیں جو ہر معاملے پر مکمل طور پر آن بورڈ ہوتے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو یہ غلط کہہ رہے ہیں کہ انہیں نئے صوبوں کے معاملے پر کچھ نہیں بتایا گیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں اس معاملے کا سب کچھ معلوم ہے اور اس حوالے سے لاعلمی کا دعویٰ محض سیاسی بیان بازی اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔





