افغان طالبان کی حراست میں ایک اور امریکی شہری رہا

افغان طالبان کی حراست میں ایک اور امریکی شہری رہا

طالبان نے افغانستان میں حراست میں لی گئی ایک امریکی خاتون فائی ہال  کو رہا کر دیا،  امریکی خاتون بغیر اجازت ڈرون استعمال کرنے کے الزامات کے تحت فروری سے حراست میں تھیں۔

سابق امریکی سفیر برائے افغانستان و عراق ظلمی خلیل زاد نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے حراست میں لی گئی ایک امریکی خاتون کو رہا کر دیا گیا ہے۔

خلیل زاد نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی شہری فائی ہال ہمارے دوستوں قطر کے نمائندوں کی دیکھ بھال میں کابل میں ہے اور جلد ہی وہ گھر واپس لوٹ آئے گی۔

طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں حراست میں لی گئی امریکی خاتون کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے ایک امریکی خاتون شہری کو رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی

خلیل زاد نے امریکی خاتون فائی ہال کی رہائی کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون پر افغانستان میں بغیر اجازت ڈرون استعمال کرنے کے الزامات تھے۔

Scroll to Top