فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مارچ کے مہینے میں 1220 ارب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا تھا، تاہم وہ صرف 1113 ارب روپے ہی جمع کر سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں ٹیکس وصولی میں 107 ارب روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کی وجہ سے مجموعی طور پر ایف بی آر کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی خسارہ 708 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ یہ صورتحال ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے تشویش کا باعث بنی ہے اور حکام نے اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف وفد کا وزارتوں اور اداروں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز، معیشت پر تبادلہ خیال
ایف بی آر حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید معلومات اور اقدامات کے بارے میں جلد اعلان متوقع ہے تاکہ سال کے آخر تک ٹیکس وصولی کے اہداف میں بہتری لائی جا سکے۔





