عید الفطر کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے پولیس اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ; عید الفطر کے پرمسرت موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر پولیس اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ترجمان نے اس موقع پر بتایا کہ عید الفطر کے دوران عوام الناس کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار مختلف مقامات پر موجود ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کی قربانیاں بے شمار ہیں، جن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور امن کے قیام میں اس کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جرائم کی روک تھام کے لیے ہر جگہ موجود رہتے ہیں اور عوام کی خوشیوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذاتی خوشیوں کو قربان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے پولیس اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کا مقصد ان کی قربانیوں اور محنت کو سراہنا تھا، جو عید جیسے تہوار پر بھی عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ اقدام پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے جذبے کی قدر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

Scroll to Top