مہمند: حلیم زئی بائی پاس سنگر کور میں رکشہ حادثہ، چھ افراد زخمی

مہمند :تحصیل حلیم زئی بائی پاس سنگر کور میں ایک رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمیوں کا تعلق غلنئی سے بتایا جا رہا ہے۔ ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال غلنئی منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں صوبائی وزیر کی ہدایت پر مہمند میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیموں کی تعیناتی

 ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کی بدولت زخمیوں کو جلد ہی ہسپتال پہنچایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top