وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا میراوس کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے مشہور پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس غم کے موقع پر مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مرحوم میراوس کے لیے معافرت کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم میراوس اپنے فن کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کا مزاحیہ فن ہمیشہ لوگوں کو مسکراہٹ دینے کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ میراوس نے مزاحیہ فن کے شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا تھا اور ان کی شاندار اداکاری نے انہیں ایک پسندیدہ عوامی فنکار بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کام کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا اور ان کا فن پشتو ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پشتو کے معروف کامیڈین میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت مرحوم کے خاندان کی ہر ممکن مدد کرے گی اور ان کے فن کے لیے ایک مناسب اعزاز کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔

Scroll to Top