بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنمائوں کو بیان بازی سے روک دیا

بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنمائوں کو بیان بازی سے روک دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنمائوں کو بیان بازی سے روک دیا ،پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنداپور سے ملاقات ہوئی ، بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنمائوں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا تیمور جھگڑا سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،گوہر علی خان نے رہنمائوں سے اندرونی اختلافات میڈیا میں لانے سے روکنے کی ہدایت کردی ۔

Scroll to Top