ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کی طرف سے عوام کیلئے خصوصی پیغام

ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کی طرف سے عوام کیلئے خصوصی پیغام

ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کااہم پیغام سامنے آیا ہے انہوں نے کہاکہ خارجی شہریار کی والدہ کے مطابق’’میرا بیٹا شہریار مدرسے میں پڑھتا تھااسے فتنہ الخوراج ہم سے دور لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وہ حکومت کیخلاف لڑ رہا تھامیں اسے دو تین بار ڈھونڈنے گئیں لیکن خارجیوں نےمیرے بیٹے کو مجھے واپس نہیں کیا،فتنہ الخوارج کے ظالموں نے میرے بیٹے کو مجھ سے لے جا کر حکومت کے خلاف کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیاوہ میرے باقی بیٹوںسے بھی رابطہ کرکے ہراساں کر رہے ہیںہم خوراج سے بہت تنگ ہیں، اور اسی وجہ سے یہ گاؤں چھوڑ رہے ہیں،میری تمام ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیںاس سے قبل روح اللہ نامی بدنام زمانہ دہشتگرد کے والد نے بھی اپنے بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوراج کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کی واضح مثالیں حالیہ دنوں میں سامنے آئی ہیںفتنہ الخوراج کم عمر پاکستانی قبائلی نوجوانوں کو دہشتگردی کی آگ میں ایندھن کے طور پر دہشتگردی میں استعمال کر رہے ہیں۔

ہلاک دہشتگرد شہریار کی والدہ کا دہشتگردوں کیخلاف بیان معمولی نوعیت کا واقعہ نہیںفتنہ الخوراج کی صفوں میں شامل دہشتگردوں کے والدین کی جانب سے اظہار لاتعلقی اور دیگر بیانات کا سلسلہ عوام کے دہشتگردی سے متنفر ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کا لبادہ اوڑھے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستانی عوام کے کھلے دشمن ہیںپاکستانی عوام کو چاہئے کہ فتنہ الخوارج کے گھناؤنے چہرے کو پہچانیں اور اپنے بچوں کوخوارج کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے سے بچائیں یہ تبدیلی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہےیہ بات ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا مذہب سے دور دور تک تعلق نہیں بلکہ یہ مکروہ عناصر پاکستان دشمن قوتوں کے ایما پر پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

فتنہ الخوراج کے بنوں میں چوکی پرحملے، تیراہ میں سکیورٹی اہلکار کے گھرکا محاصرہ ،کرک اور لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف عوام کا اتحاد دہشتگردوں کی بڑی ناکامی ہے۔

Scroll to Top