خیبرپختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی، پارٹی رہنما اور کارکن ناخوش

پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس کمیٹی کے سربراہ اور معروف قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے محاسبے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ تیمور سلیم جھگڑا نے احتساب کمیٹی کے خلاف میڈیا پر بیانات دیئے تھے جس پر انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کے ممبران نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا، کیونکہ انہوں نے کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے سوالات اور اپنے جوابات کو میڈیا پر شیئر کیا، جو کہ پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے متعلق مسئلہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے۔

Scroll to Top